مظفرآباد:چیف جسٹس ہائیکورٹ نے 16سول ججز کے تبادلوں و تعیناتیوں کی منظوری دیدی ہے ، نو تعینات سول جج ارم حبیب راجا کو پٹہکہ نصیرآباد میں تعینات کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج ہجیرہ سید برہان حیدر گردیزی کو تبدیل کرکے سول جج چڑہوئی تعینات کردگیا ہے۔
سول جج سماہنی ظہور الٰہی کو سول جج کورٹ نمبر1راولاکوٹ، سول جج کورٹ نمبر1 مظفر آباد صائمہ نذیر کو سول جج کورٹ نمبر2 مظفر آباد تعینات کیا گیا ہے۔
سول جج سہنسہ یاسر الطاف کا پلندری، سول جج کورٹ نمبر 1راولاکوٹ محمدصغیر خان کا ہجیرہ اور سول جج کورٹ نمبر2فرحین عزیز کا سہنسہ تبادلہ کردیا گیا۔
خرم نذیر عباسی کو کورٹ نمبر2مظفرآباد سے کورٹ نمبر1مظفر آبادتعینات کردیا گیا، سول جج تراڑ کھل بابر علی کا سول جج کورٹ نمبر2کوٹلی میں تبادلہ ہو گیا۔
سول جج کورٹ نمبر 1کوٹلی عاطف جمیل کاسماہنی،گوہر الرحمان کاپلندری سے تراڑ کھل،سحرش امتیاز کا برنالہ سے فتح پور تھکیالہ اور محمد عثمان طاہر کا چڑہوئی ست حویلی کہوٹہ تبادلہ کردیا گیا۔
سول جج پٹہکہ سید مظہر کاظمی کو سول جج کورٹ نمبر4 مظفر آباد،سول جج فتح پور تھکیالہ رضوان احمد کو برنالہ،سول جج کورٹ نمبر 4مظفر آباد رفیق کو سول جج کورٹ نمبر1کوٹلی تعینات کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ججز کو پیش رو افسران والے اختیارات کی حاصل ہونگی۔ججز کو 3ایام میں جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذالعمل کیا گیا ہے۔