مظفر آباد:آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن نے سوشل میڈیا کے غیر قانونی گروپس میں ادارہ کیخلاف پروپیگنڈا پر انتہائی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اداہ کے نام سے گروپس چلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کمیشن سے متعلق روزہ مرہ بنیادوں پر عدالتوں میں مقدمات زیر کار ہوتے ہیں۔
مورخہ 10اپریل 2025 کو بھی کمیشن کو عدالتی مقدمات کی سماعت کیلئے طلب کیا گیا تھا اور کمیشن نے عدالت عظمیٰ میں پیش ہو کر روبروموقف پیش کیا تھا، متذکرہ کیس کی آئندہ سماعت14مئی 2025مقررکی گئی ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق سوشل میڈیا پر ادارہ ہذا کے نام سے ملتے جلتے ناموں سے متعدد گرو پس غیر قانونی قائم ہیں جن سے من گھڑت، گمراہ کن اور خلاف حقائق خبروں، تبصروں اور افواہوں کی اشاعت جاری ہے جو خلاف قانون ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر غلط معلومات کی تشہیر ،پبلک سروس کمیشن آزادکشمیر کا کارروائی کاانتباہ
اس حوالہ سے قبل کمیشن نے محکمہ پولیس مظفر آباد کو تحقیقات اور قانونی کارروائی کیلئے 23نومبر2024کو تحریک کر رکھی ہےجو کہ زیر کار ہے۔
8اپریل 2025 کو گروپ ہاکو آگاہ کیا گیا تھا کہ ادارہ کے نام یا ملتے جلتے ناموں سے قائم گروپ فوری ختم کریں۔ مشاہدہ میں آیا ہے کہ تا حال گروپس کو ختم نہیں کیا گیا۔
غیر قانونی سوشل میڈیا گروپس پوری طرح متحرک ہیں اور ان کے ذریعہ من گھڑت اور بے بنیاد خبریں تسلسل کے ساتھ شیئر کی جارہی ہیں۔
ان غیر قانونی سوشل میڈیا گروپوں اور ان کے ذریعے شائع شدہ خبروں و شہر و جہات سے ادارہ ہذا عمل لاتعلقی کا اظہار کرتا ہے اس طرح کی حرکات سے عدالت اورا دارو کی ساکھ کوبھی مجروح کرنے کی کوشش ہے جو سنگین جرم ہے۔
متذکرہ سوشل میڈ یا گروپس کو حتمی طور پرخبردار کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر ان گروپس کو ختم کریں بصورت دیگر ادارہ ان کے خلاف با ضابطہ قانونی چارہ جوئی کا آغاز کریگا۔
کمیشن کی طرف سے امیدواران اور عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ پبلک سروس کمیشن سے متعلقہ معلومات کیلئے صرف اور صرف آفیشل ویب سائٹ http://www.ajkpsc.gov.pk/پرہی انحصار کریں اور گمراہ کن پروپیگنڈے اور افواہوں سے متاثر نہ ہوں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا گروپس میں چیئرمین پبلک سروس کمیشن آزادکشمیر لیفٹیننٹ (ر) ہدایت الرحمان کے استعفے کی خبریں وائرل ہوئی تھیں۔