محکمہ شاہرات کی لاپرواہی،کروڑوں مالیتی کھلانہ بائی پاس روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ تعمیرات عامہ جہلم ویلی کی انتہا درجہ کی بے حسی غفلت لاپرواہی غیر ذمہ داری ایل او سی پیکیج کے تحت سات کروڑ 56 لاکھ روپے کی خطیررقم سے تعمیر چکوٹھی کے نواحی علاقہ سگنہ توفرآباد تا کھلانہ بائی پاس روڈ جس کو پختہ ہوئے ایک ڈیڑھ سال کا عرصہ بھی نہیں گزرا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔

بارشوں کے دوران سگنہ روڈ پر شدید لینڈ سلائیڈنگ ہوئی روڈ کی پانی کی نکاسی والی نالیاں بند ہو گئی کئی جگہوں پر روڈ بہہ گئی دیواریں ٹوٹ گئیں ۔

محکمہ PWD جہلم ویلی کے ذمہ داران کو بار بار توجہ مبذول کروانے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہو سکی لینڈ سلائیڈنگ مٹی کے تودے تاحال روڈ پر پڑے ہیں پانی نکاسی کی نالیاں بند پڑی ہیں پانی نکاسی کی نالیاں بند ہونے سے بارش کا پانی روڈ پر نالوں کی شکل اختیار کرنے کے باعث جگہ جگہ کھڈے پڑنے سے روڈ سے تارکول اکھڑنا شروع ہو گئی ہے ۔

روڈ کی مناسب دیکھ بھال کیلئے کوئی انتظام نہیں نہ ہی محکمہ نے روڈ کی صفائی لینڈ سلائیڈنگ ختم کرنے مٹی کے تودے صاف کرنے پانی کی نکاسی کی نالیاں بحال کرنے کی زحمت کی ۔

محکمہ تعمیرات عامہ سال گزرنے کے باوجود مشین لگا کر لینڈ سلائنڈنگ ختم تک نہیں کی ملبہ روڈ پر جوں کا توں پڑا ہے پانی کی نکاسی کی نالیاں بند پڑی ہیں محکمہ تعمیرات عامہ جہلم ویلی نے یہی روش اپنا رکھی روڈ کی جانب توجہ نہ دی۔

سگنہ روڈ چند ماہ بعد مکمل کھنڈرات میں تبدیل ہو جائے گی علاقہ مکینوں نے تعمیرات عامہ کے ذمہ داران کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے فوری طور پر سگنہ روڈ کی صفائی ستھرائی کرتے ہوئے مٹی کے تودے صاف کرنے پانی نکاسی کی نالیاں بحالی سمیت بارشوں کے باعث بہہ جانے والی دیواروں کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔
وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی بلاول بھٹو کو دوربارہ چیئرمین پیپلزپارٹی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش

Scroll to Top