کمشنر میرپور چوہدری مختار حسین کا موبائل نیٹ ورک کی سست روی کا نوٹس

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل) کمشنر چوہدری مختار حسین نے ڈویژن میرپور میں موبائل کمپنیوں کے نیٹ ورک کی خرابی،انٹر نیٹ کی سست روی،انٹرنیٹ پیکجز کے مطابق سروسز کی عدم فراہمی کا سختی سے نوٹس لے لیا۔

کمشنر میرپور ڈویژن نے جملہ موبائل کمپنیوں کے مقامی نمائندگان کو اپنے دفتر طلب کر کے ہدایات دیں کہ میرپور ڈویژن میں موبائل فون اور انٹر نیٹ کی خرابی کوفوری طور پر درست کریں اور جن جن علاقوں میں انٹرنیٹ 4Gسروسز نہیں ہیں وہا ں 4Gسروسز کو یقینی بنایا جائے۔

کمشنر میرپور ڈویژن نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن جن علاقوں میں بجلی کی بندش کے دوران بجلی کا بیک اپ نہیں موجود وہ بلا تاخیر فوری طور پر نصب کریں۔

انہوں نے ہدایات دیں کہ تمام موبائل کمپنیاں 10دنوں کے اندر جملہ نقائص دور کریں گی اور معیار کے مطابق سروسز فراہم کرنے کی پابند ہو نگی۔

اس پراگرس کا جائزہ لینے کے لیے 26اپریل کو دوبارہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔سروسز کا میعار بہتر نہ کر نے والی کمپنیوں کو میرپور ڈویژن میں کام کر نے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی کمپنی سے رو رعایت برتی جائے گی۔
محکمہ شاہرات کی لاپرواہی،کروڑوں مالیتی کھلانہ بائی پاس روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Scroll to Top