گھڑ سوار ہسپانوی عازمین حج کا قافلہ شام پہنچ گیا،شاندار استقبال

دمشق:گھڑ سوار ہسپانوی عازمین حج کا قافلہ شام پہنچ گیا ہے جہاں انکا لوگوں کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا۔

شامی نیوز ایجنسی سانا کے مطابق گھڑ سوار ہسپانوی عازمین ترکیہ کے ساتھ واقع سرحدی گزرگاہ سے شام داخل ہوئے جہاں سے وہ سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

یہ سفر آبا و اجداد کی روایت کو زندہ کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے جو صدیوں سے شام کے راستے حج کے لیے جایا کرتے تھے۔

گھڑ سوار عازمین میں سے مراکشی نژاد عازم نے بتایا ہے کہ جب انہوں نے اس سفر کے بارے میں سنا تو وہ گھوڑے پر سوار ہو کر اس سال کی حج مہم میں شامل ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے شام سے محبت ہے، یہ میرا دوسرا وطن ہے ۔گھڑ سوار عازمین حج کے قافلے کا سرحد پر شاندار استقبال کیا گیا اور شہر میں داخل ہوتے ہی لوگوں کے ہجوم نے ان کو گھیر لیا اورخوش آمدیدی نغمے گائے۔

Scroll to Top