باغ( کشمیر ڈیجیٹل )ضلع باغ اور ضلع راولاکوٹ کے سنگم پر واقع سنگولہ میں کتوں کادنگل ،باغ، راولاکوٹ سمیت آزاد کشمیر بھر سے بڑے بڑے گروپ اپنے کتے لڑانے کیلئے سنگولہ پہنچے جس پر پولیس نے ایکشن لیا۔
کئی روز سے کتوں کی لڑائی کے اس دنگل کو روکنے کیلئے عوامی حلقوں نے باغ اور راولاکوٹ کی انتظامیہ کی توجہ اس طرف مبذول کرائی تھی جس پر ایس ایس پی باغ نے نوٹس لیا۔
ایس ایس پی باغ راجہ اکمل خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ پولیس سِٹی باغ کو کارروائی کا حُکم دیا جس پرایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایچ اوتھانہ سٹی باغ رفاقت الیاس نے ہمراہ چوکی پولیس ریڑہ کارروائی کرتے ہوئے کتوں کی لڑائی کروانے والے ملزمان مقامی اور دوسرے اضلاع سے آئے افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیضان ولد مقبول سکنہ کھائیگلہ کو گرفتار کر لیا اور زخمی کئے کو اپنی تحویل میں لے لیاجبکہ مقامی افراد کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان پولیس باغ کا کہنا ہے کہ ایسے تمام افراد جنہوں نے یہ مقابلہ منعقد کروایا سب کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔