اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ ڈائون،صارفین کو میٹا کی کالنگ اور میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دنیاکے مختلف ملکوں میں صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ واٹس ایپ صارفین کی جانب سے ایکس اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بتایا گیا کہ انہیں واٹس ایپ پر میسج بھیجنے اور اسٹیٹس اپلوڈ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
پاکستان میں بھی صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیرکا سامنا ہے۔ وٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات دوسرےصارفین تک پہنچنے میں تاخیرکاسامنا ہے۔وٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے پیغامات، تصاویر، فوٹیجز بھی دوسرےصارفین تک نہیں پہنچ رہیں۔
آزاد کشمیر : بارکنگ ڈئیر کا شکار ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی بڑی کارروائی، 3 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری
پی ایس ایل 10 دوسرا میچ؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 136رنز پر ڈھیر کردیا