تراڑکھل سدھنوتی(کشمیر ڈیجیٹل)انجمن تاجران پونچھ ڈویژن کے صدر ،صدر انجمن تاجران تراڑکھل و جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر سردار محمد شبیر کے بیٹے طلحہ شبیر کے کھنہ پل راولپنڈی سے ماموں کے گھر سے مبینہ اغواء کیخلاف تراڑکھل شہر میں مکمل شٹر ڈائون۔احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجی ریلی شہر کا چکر لگانے کے بعد تراڑکھل مشرقی چوک میں جلسہ عام کی شکل اختیار کرگئی،احتجاجی مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اس موقع پرمقررین صدر انجمن تاجراں پونچھ ڈویژن سردار شبیر خان،قاری نصیر احمد،صدر انجمن تاجران ڈنہ مرشد آبادسردار ذوالفقار،صدر انجمن تاجراں ٹنگی گلہ سردار اعظم خان،ٹرانسپورٹ یونین کے صفر سردار حفیظ،ڈسٹرکٹ کونسلر خورشید ضیاء،کونسلر تراڑکھل فاضلین صدیقی،سردار انیس گوگا،سردار امان اللہ خان،چوہدری شکیل ایڈووکیٹ،صدر انجمن تاجراں ہجیرہ سردار نعیم ،سردار عظیم سابق معاون خصوصی،سردار امجد ایڈووکیٹ،انوار سدوزئی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے حکومت پاکستان سے گی فی الفور سولہ نوجوان طلحہ شبیر کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔مذکور نوجوان کو 24 گھنٹوں میں بازیاب نہ کروایا گیا تو ریاست گیر احتجاج کریں گے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ آزاد جموں کشمیر کے حالات کو جان بوجھ کر سنگینی کی جانب دھکیلا جارہا ہے جس کے ذمہ داران حکمران ہوں گے،طلحہ شبیر کی بازیابی نہ کرائی گئی تو شٹر ڈائون پہیہ جام کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی جانب بھی مارچ سے گریز نہیں کریں گے۔
دوسری جانب حافظ طلحہ شبیرکے مبینہ اغواء کے خلاف آزاد جموں کشمیر ڈڈیال، راولاکوٹ،سدھنوتی سمیت دیگر اضلاع کے شہری و دیہی علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
آزاد کشمیر : بارکنگ ڈئیر کا شکار ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی بڑی کارروائی، 3 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری