مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)انجمن تاجران مظفرآباد نےکل بروزجمعۃ المبارک شٹر ڈاون کی کال دیدی۔۔”غزہ میں نہتے مسلمانوں پر جاری بربریت کے خلاف جمعہ کے روز احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔
صدر مرکزی انجمن تاجران مظفراباد ڈویژن شوکت نواز میر نے کل بروز جمعہ ایک تا چار بجے تک علامتی شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ۔
انجمن تاجران کے مطابق تاجر اپنی دوکانیں بند کر کے احتجاج میں شامل ہو کہ اپنے مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
یاد رہے سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام غزہ ، فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ والے دن جمعہ کے بعد ایک ریلی کی کال دی گئی ہے جو اولڈ سیکرٹریٹ مسجد سے پریس کلب تک نکالی جائیگی جسکا نوٹیفکیشن بھی ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری کیا گیا ہے
تائو بٹ، ٹمبر مافیا سرگرم، جنگلات کا بے دریغ کٹاو جاری ، عوامی حلقے سراپا احتجاج