سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس سے وزیرامور کشمیر انجینئر امیر مقام کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ جموں کشمیر سمیت موجودہ ملکی و ریاستی سیاسی صورتحال پرسیر حاصل گفتگو کی گئی۔

سردار تنویر الیاس خان اور وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام کے درمیان پاکستان اور آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور ریاستی ترقیاتی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ذرائع کے مطابق آزادکشمیر میں بگڑتی سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت کی گئی تاہم سردار تنویر الیاس نے اپنے سیاسی مستقبل  کے حوالے سے ابھی کوئی عندیہ نہیں دیا ۔

انجینئر امیر مقام نے ملاقات میں سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے میجر سعد بن زبیر شہید کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران سابق پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ قمر الزمان، سردار افتخار احمد، فہد فرید، طلعت محمود، سٹاف آفیسر میجر (ر) امجد گردیزی، سردار عاصم حمید، سردار جواد سید حسین اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
آزادکشمیر سے بھی افغان شہریوں کی واپسی شروع، ڈی ایس پی باغ الوداع کرتے ہوئے آبدیدہ

Scroll to Top