پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی ، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، انجینئر امیر مقام

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزیرامور کشمیر انجینئرامیر مقام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی گی، یہ نہ صرف حکومت بلکہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی پالیسی ہے۔ پاکستان کی پالیسی ہے کہ سیاست اپنی جگہ لیکن ریاست کمزور نہ ہو۔
وزیرامور کشمیر امیر مقام نے بدھ کو کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ کشمیری عوام نے تحریک آزادی کشمیرکیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جمو ں و کشمیر کے عوام کا حق خودارادیت کے حصول کی جدو جہد کا جذبہ مٹا نہیں سکا،جب تک ایک پاکستانی بھی زندہ ہے مسئلہ کشمیر زندہ رہے گا ۔وہ بدھ کو یہاں کشمیر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق ،وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی لطیف اکبر،اے پی ایچ سی کے چیئرمین غلام محمد صفی،رکن قومی اسمبلی حفیظ الدین،مشاہد حسین سید،آزاد کشمیر کے سیاسی رہنما اور اے پی ایچ سی کے قائدین بھی موجود تھے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہادتیں ہوئی ہیں اور خواتین بیوہ ہوئیں،اب بھی ہزاروں کی تعداد میں کشمیری بھارتی جیلوں میں قید ہیں،حریت قیادت بھی جیلوں میں ہے وہیں کئی رہنمائوں کا انتقال ہوا۔

امیر مقام نے کہا کہ بھارت کشمیر ی عوام کا حق خودارادیت کے حصول کی جدو جہد کا جذبہ مٹا نہیں سکا،آج بھی کشمیر ی بھرپور انداز سے اور پہلے سے زیادہ جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ تھے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے،جب تک ایک پاکستانی بھی زندہ ہے مسئلہ کشمیر زندہ رہے گا۔امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ میں دلیری سے بات کی۔

چکوٹھی میں زیتون کی شجرکاری: طلبہ اور اساتذہ کا فعال کردار، محکمہ زراعت کا تعاون حاصل

Scroll to Top