مظفرآباد:الیکشن ٹربیونل نے ممبر ضلع کونسل یوسی کلس پجہ سیسرمحمد سلیم عباسی کیخلاف عنصر شہزاد کی الیکشن پٹیشن خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل کلس پجہ سیسر دھیرکوٹ ضلع باغ سے ممبر ضلع کونسل کی نشست پر مسلم کانفرنس کے ٹکٹ پر محمد سلیم خان نے کامیابی حاصل کی تھی۔
محمد سلیم خان عباسی کی کامیابی کو آزادامیدوار عنصرشہزاد عباسی نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا،عنصرشہزاد عباسی نے دوبارہ گنتی بھی کرائی تھی۔
الیکشن ٹربیونل نے عنصر شہزاد عباسی کی الیکشن پٹیشن کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خارج بھی کر دیا۔۔۔
عنصر شہزاد کی جانب سے مقدمہ کی پیروی سینئر ایڈووکیٹ راجہ سجاد احمد ،محمد سلیم خان عباسی کی جانب سے مقدمہ کی پیروی ثاقب عباسی ایڈووکیٹ اور ہارون عباسی ایڈووکیٹ نے کی ۔