میرپور ،سپاری اور چھالیہ بنانے والی غیر قانونی فیکٹری سیل،سامان ضبط

میرپور : ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میرپور امتیاز حسین لعل نے میرپور میں سپاری اور چھالیہ بنانے والی غیر قانونی فیکٹری کو سیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری نے فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کی اور غیر صحت مندانہ طور پر کام کر رہی تھی۔ ڈویژنل فوڈ اینالسٹ محمد جلیل اور معاون عملہ نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔

چھاپے کے دوران فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے فیکٹری سے غیر معیاری خام مال، تیار شدہ سامان اور دیگر اشیاء ضبط کر لیں۔ اتھارٹی نے فیکٹری کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کابھی آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باغ، دیسی گھی کی آڑ میں بڑا فراڈ بے نقاب، فیکٹری سیل ، مالک گرفتار کرلیا

فوڈ اتھارٹی کے بیان میں مزید کہا گیاہے کہ فیکٹری مالکان کی جانب سے کوئی قانونی دستاویز یا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پیش نہیں کیا گیا۔فیکٹری کا کوئی نام یا شناختی نشان بھی نہیں تھا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر امتیاز حسین لعل نے کہا کہ ہم شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔

فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور غیر قانونی مینوفیکچررز کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

 

Scroll to Top