فوڈ اتھارٹی آذادکشمیر کی کارروائیاں جاری، ناقص صفائی پر فاسٹ فوڈ کی مشہور چین سیل

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں آزاد جموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی کارروائیاں جاری،ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے گوجرہ بائی پاس پر قائم فاسٹ فوڈ کی مشہور چین کو ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات کےباعث سیل کر دیا۔

چیکنگ کے دوران پروڈکشن ایریا میں صفائی و ستھرائی انتہائی ناقص اور برتن گرد آلود عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹیم فوڈ اتھارٹی متحرک ہے۔

انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔شہریوں کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی ترجیح ہے۔

غیر معیاری ،مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے کیخلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
فوڈ بزنس آپریٹرصفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنائیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کی ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے تاجروں /بزنس آپریٹرز کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
مرکزی رہنماپیپلزپارٹی سینیٹر تاج حیدر 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

Scroll to Top