نام نہاد طلباء ایکشن کمیٹی منشیاتی کمیٹی ،حقائق کیساتھ ایکسپوز کرونگا، راجہ مامون فہد

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)طلباء ایکشن کمیٹی کو چھوڑنے کی بنیادی وجہ ان کا ریاست مخالف بیانیہ اور طلباء کی غلط ذہن سازی کرنا تھی،میں آج بھی اس بات پر قائم ہوں طلباء ایکشن کمیٹی بنیادی طور پر’’منشیاتی کمیٹی‘‘ ہے میں ان کو حقائق کے ساتھ ایکسپوز کروں گا جو یہ بات ثابت کرے گی کہ یہ منشیات کا گڑھ ہے،ان خیالات کا اظہار طلباء رہنما راجہ مامون فہدکا کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں سینئر صحافی سجاد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

طلباء رہنما راجہ مامون فہدکا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس ہزاروں ایسے ثبوت ہیں جس سے ثابت ہوتا کہ طلباء ایکشن کمیٹی نوجوانوں کی غلط ذہن سازی کرتے، پاکستان مخالف لوگوں کو بھڑکاتے، اگر یہاں پاکستان کے خلاف کوئی بھی نعرہ لگایا گیا تو اس کا ہم بھرپور جواب دیں گے۔ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ سٹوڈنٹس کو لیڈ کرینگے ان کا یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

طلباء ایکشن کمیٹی بے ہنگم رش، اس کے پیچھے گھنائونے چہرے چھپے ہوئے ہیں، رہنما طلباء یونین

راجہ مامون فہدکا کہنا تھا کہ طلباء ایکشن کمیٹی میں ایک بے ہنگم رش ہے ، سٹوڈنٹس ایک باشعور طبقہ ہے ، ان کو کس لیول پر سٹوڈنٹس نے سپورٹ کیا ہے ۔ یہ تو کسی کالج یا یونیورسٹی کے قریب سے بھی نہیں گزرے ۔ مظفرآباد سے طلبا ء ایکشن کمیٹی نہیں بنی جبکہ کوٹلی سے ایکشن کمیٹی کی داغ بیل ڈالی۔مظفرآباد میں بالکل ناکام ہوئے۔ کوٹلی میں 30 سے چالیس نوجوان اس کنونشن میں شریک ہوئے۔پورے آزادکشمیر سے طلباءکی شرکت نہیں تھی کہ یہ پورے آزادکشمیر کے طلباء کی نمائندہ تنظیم تو نہیں کہلائی جاسکتی۔
راجہ مامون فہد کا کہنا تھا کہ مخصوص لوگ مخصوص سوچ کے تحت کام کررہے ہیں جس سے ریاست کو فائدہ ہے نہ طلباء کو ۔ ان کے پیچھے بہت گھنائونے چہرے چھپے ہیں ان کو میں وقت پر پورے ثبوتوں کےساتھ بے نقاب کرونگا۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے پاس اگر عوامی مینڈیٹ ہے تو الیکشن لڑنے سے کیوں خوفزدہ ہے، مامون فہد

راجہ مامون فہد کا کہنا تھا کہ ہماری دو پریس کانفرنسیں ہوئیں ، دو دن قبل جو پریس کانفرنس کی اس میں ایم ایس ایف، پی ایس ایف ، جمعیت سمیت تمام جماعتوں کے طلباء کی نمائندگی موجود تھی جن کی ہمیں حمایت حاصل ہے ۔جہاں تک عوامی ایکشن کمیٹی کا تعلق ہے تو عوام تو آٹا، چینی ، بجلی کے ایشوز پر یکجا ہے ۔ لوگوں نے تو اپنے حقوق کیلئےنکلنا ہی ہے ۔ عوامی ایکشن کمیٹی اگر سمجھتی ہے کہ ان کے پاس عوامی مینڈیٹ ہے تو یہ الیکشن میں حصہ کیوں نہیں لیتی ، کیوں اس حقیقی پلیٹ فارم قانون ساز اسمبلی میں عوامی مینڈیٹ لیکر اس مینڈیٹ کو استعمال کرتی جہاں پر عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

بعض عناصر نوجوانوں کو نشانہ بناکر پاکستان مخالف ذہن سازی کررہے ہیں، راجہ مامون فہد

راجہ مامون فہد کا کہنا تھا کہ میں خود ان کا ویکڈم رہ چکا ہوں۔ بعض عناصر نوجوانوں کو بالخصوص نشانہ بناتے ہیں اور ان کی پاکستان مخالف ذہن سازی کررہے ہیں۔ ہم پاکستان کے حمایتی بیٹھے ہیں اورہماری ان کی ایک ایک حرکت پر نظر ہے ۔ہم لوگ پاکستان سے بڑھ کر پاکستانی ہیں۔اور جو پاکستان یا پاکستانی اداروں کیخلاف زبان درازی کرے گا ہم اسے کسی صورت معاف نہیںکریںگے۔اور ان عناصر کو بھرپور جواب دینگے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں ایک بھی پاکستان مخالف نعرہ نہیں لگا ۔۔ اس سوال کے جواب میں مامون فہد کا کہنا تھا کہ میں ان حالات کا عینی گواہ ہوں جب مسلم کانفرنس اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان تصادم ہوا تو وہاں پاکستان مخالف نعرے بھی لگائے گئے جس کی ویڈیوز بھی موجودہیںجس میں یہ لوگ ایکسپوز ہوتے ہیں۔طلباءکے والدین کو سوچنا چاہیے کہ اپنے بچوںکو منشیاتی کمیٹی سے دور رکھیں کیونکہ ان کے بچوں کو یہ ایکشن کمیٹی خراب کررہی ہے اور ان کا مستقبل تباہ کررہی ہے ۔
آزادکشمیر میں ای چالان سسٹم کی تیاریاں، محکمہ پولیس اور جے ایس زندگی بینک کے درمیان معائدہ طے پا گیا

Scroll to Top