مظفرآباد: آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے سی ایم ایچ ہسپتال میں صحت کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی یوم صحت کے موقع پر مظفرآباد میں اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں صحت کےحوالے ، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے اقدامات پر تفصیل سے بحث کی گئی۔
سیمینار میں ماہرین، ڈاکٹرز، اور دیگر افراد نے شرکت کی اور صحت کے نظام کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔
سیمینار کے دوران ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں صحت کی بنیادی سہولتوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
خاص طور پر دور دراز علاقوں میں صحت کی بہتر سہولیات میسر کی جائیں ۔ماہرین نے عوامی آگاہی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ لوگوں میں صحت کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کیلئے آگاہی پروگرامز کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے مختلف اقدامات کئے جانے چاہیے۔
اس موقع پر سیمینار میں شریک ڈاکٹرز اور شعبہ صحت کے طلباء کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا ، شرکاء کا کہنا تھا کہ صحت کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا وقت کے اہم ضرورت ہے۔