میرپور، جنگلات سے سرسبز درخت کاٹنے والے کو جیل بھیج دیا گیا

میرپور:عدالت فاریسٹ مجسٹریٹ ضلع میرپور نے جنگلات کو نقصان پہنچانے والے ملزم شفیق ولد عجائب ساکن سراہ تحصیل چڑہوئی ضلع کوٹلی کو 6FR کے تحت گرفتار کراکے سنٹرل جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق جنگلات کے سبز درخت کاٹنے اور دیگر جنگلات کو نقصانات پہچانے کے جرائم میں ملزم شفیق ولد عجائب کیخلاف عدالت فاریسٹ مجسٹریٹ کے پاس مختلف کیسز زیر سماعت تھے

عدالت نے ملزم کو جنگلات کو نقصان پہنچانے کے جرائم میں ایک لاکھ 14 ہزارروپے جرمانے کی سزا دے رکھی تھی۔

ملزم جرمانے کی ادائیگی سے مسلسل انکار تھا جس پر عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دیا ہوا تھا ،گزشتہ روز ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور 10 دن کیلئے جوڈیشل حوالات سنٹرل جیل میرپور روانہ کردیاگیا۔

یاد رہے کہ آزادکشمیر کو جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور لکڑی کی سمگلنگ کے باعث موسمیاتی تبدیلیوںکے شدید خطرات کا سامناہے جس پر جنگلات کاٹے پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔

حکومتی پابندی کے باوجود عموماً جنگلات کاٹنے کی شکایات آتی ہیں اور ٹمبر مافیا چینسہ کا استعمال کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے جنگلات کا صفایا کررہا ہے۔

 

Scroll to Top