باغ(کشمیرڈیجیٹل نیوز)جو جنگ سرحدوں تک تھی آج ہمارے گھروں میں پہنچ گئی ہے۔ہمیں ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا جو پاکستان کو کمزور کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وزیر حکومت راجہ مشتاق احمد منہاس نے باغ میں عید ملن پارٹی میں کارکنان مسلم لیگ ن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مشتاق منہاس کا کہنا تھا کہ شہداء پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ان کے خلاف بات کرنے والے ملک پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔پاکستان مسلم لیگ ن کا ہر کارکن پاک فوج کی پیٹھ کے پیچھے کھڑا ہے۔
پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
راجہ مشتاق منہاس نے مزید کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔خدانخواستہ پاکستان کو کوئی خطرہ ہوا تو ہمارا وجود بھی ختم ہو سکتا ہے۔پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو سکتا۔
پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہم اپنے ملک کے لیے لڑنے اور مرنے کے لیے تیار ہیں۔
مظفرآباد،ملازمین کی کمی ،محکمہ پبلک ہیلتھ کااپرچھتر سیوریج لائن کی بحالی سے انکار