مظفرآباد،ملازمین کی کمی ،محکمہ پبلک ہیلتھ کااپرچھتر سیوریج لائن کی بحالی سے انکار

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)اپرچھتر نزد ماڈل سائنس کالج کی بند سیوریج لائن کی بحالی کیلئے پبلک ہیلتھ نے ہاتھ کھڑے دیئے ۔ہمارا پاس ملبہ اٹھانے کے لئے ملازمین نہیں ہیں ۔۔
نئ سکیم مرتب کر رہے جس کے لئے ٹائم چایئے جب کہ دوسری جانب بلدیہ مظفرآباد سیوریج لائن کی بحالی سے صاف انکاری ہے بلدیہ کا موقف ہے کہ یہ پبلک ہیلتھ کا کام ہے ہمارا کام نہیں ہے۔۔

پبلک ہیلتھ کا موقف ہے کہ ہمارے پاس ملبہ اٹھانے کے لئے ملازمین نہیں گڑ لائنوں کی صفائ بلدیہ کا کام ہے اپر چھتر ہاؤسنگ ایریا کی سیوریج لائن کا رخ براستہ ماڈل سائنس کالج اسٹیٹ بنک چھتر بنک سکوائر کی سیوریج سے ملانے کا پلان تھا جسے چند افراد نے رکاوٹیں ڈال کر روک رکھا ہے جب کہ سرکاری محکمے بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔

سیورئج لائن بلاک ہونے سے پینے کے صاف پانی کی لائن بھی متاثر ہو چکی ہے سنگین صورتحال پر کوئی ٹس سے مس نہیں ہو رہا ،قبل ازیں حکومتی شخصیات ،متعلقہ محکمے کے ذمہ داران درجنوں بار اس جگہ کا دورہ کر چکے ہیں اور متعلقہ سرکاری محکمہ تمام تر صورتحال سے باخبر ہے۔

سیوریج لائن سے جامعہ مسجد اہلحدیث اور مدرسہ جامعہ محمدیہ شدید متاثر ہوا ہے اور 27رمضان المبارک سے جامعہ مسجد کی پانی لائن میں سیوریج کی آ میزش کے باعث بند کر دی گئی تھی اور جامعہ محمدیہ میں تعطیلات کر دی تھیں۔

پبلک ہیلتھ نے رمضان المبارک سے تاحال مسجد کو واٹر ٹینک سے پانی کی سپلائی جاری رکھی وسائل نہ ہونے کے باعث اب محکمہ پبلک ہیلتھ مزید پانی فراہم کرنے سے قاصر ہے اب گرمی کا موسم شروع ہو چکا ہے ابلتے گٹروں سے پھیلتے تعفن سے لوگوں کا جینا محال ہے ۔
اسلامی نظریاتی کونسل آزادکشمیر کا الواداعی اجلاس، پاک فوج کے حق میں قرارداد منظور

Scroll to Top