بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)عوامی شکایات پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا ایکشن، اسلحہ کی نمائش اورتقریبات میں مسلح گارڈزکے ہمراہ آمد پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اپنے حکم نامہ میں لکھا کہ عام شہریوں کی طرف سے شدید تحفظات پائے جا رہے ہیں۔ بدوں اجازت کچھ غیر سرکاری افراد مسلح گارڈز ہمراہ رکھتے ہیں جس سے شہر میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوتا ہے۔۔
مسلح گارڈز کی وجہ سے دہشت گردانہ واقعات ہونے کے خدشات بھی جنم لیتے ہیں جو کسی بھی طرح مفاد عامہ میں نہ ہیں۔ اس غیر قانونی صورت حال کی تدارک کیلئے تینوں تحصیلوں میں تقریبات یا نقل و حرکت کےدوران مسلح گارڈز ہمراہ رکھنے پر دفعہ 144کا نفاذ کیا جاتا ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس حوالے سے حکم نامہ دیتے ہوئے تینوں تحصیلوں کے سب ڈویژن مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ اس پر عمل درآمد کریں جبکہ اس حوالے سے ایس ایس پی بھمبر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس بھمبر کوتشہیرکیلئے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مزید لکھا کہ اگر کوئی شخص یااشخاص تقریبات میں مسلح گارڈزکے ہمراہ شرکت کرے گا یا مسلح گارڈز کو تقریب میں مدعو کرنے یا کسی حوالے سے ترغیب دے گا تو اس کے خلاف بھی کاروائی ہوگی ایسی تقریب جس میں مسلح افراد اسلحہ نمائش کرتے ہوئے پکڑے گئے اس تقریب کے منتظمین کے خلاف بھی کاروائی ہوگی ۔
مہنگائی کے خلاف قدم، برائیلر مرغی کا بائیکاٹ کریں: انجمن حقوق صارفین آزاد جموں و کشمیر