نوےہزا ر افراد رواں سال سرکاری سکیم کے تحت حج کریں گے ، وفاقی وزیر مذہبی امور

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج سے متعلق انتظامات آخری مراحل میں ہیں، پروازیں 29 اپریل سے شروع ہوں گی، 90 ہزار عازمین سرکاری طور پر جائیں گے ۔

حج کی تیاری 2025 کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا کہ ہمارا پہلا تربیتی اجلاس مکمل ہو چکا ہے، تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ 8 اپریل سے شروع ہو گا۔

حجاج کو تیاری کے ساتھ وہاں جانا چاہیے، تربیت پر مزید کام کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں ،حجاج کی ویکسینیشن سمیت دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔پی آئی اے کا حج آپریشن 2025 کا اعلان ، 56 ہزار سے زائد عازمین کیلئے 280 خصوصی پروازیں

انہوں نے کہا کہ بزرگوں کے حوالے سے خصوصی احتیاط برتی جائے، پنجاب یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں تربیت فراہم کی جائے گی اور جب ملک بھر میں پروازیں شروع ہوں گی تو افسران کو فرائض سونپے جائیں گے۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج کی پروازیں 29 اپریل سے شروع ہوں گی، 90 ہزار عازمین باضابطہ طور پر حج کریں گے، ان کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں اور وزیراعظم کی اس سلسلے میں واضح ہدایات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طویل مدتی حج 10.5 ملین روپے تک بڑھ گیا ہے جبکہ قلیل مدتی حج پر 11.5 ملین روپے لاگت آئے گی جو رقم باقی رہ جاتی ہے وہ حاجی کو واپس کر دی جاتی ہے جو حجاج کا حق ہے ۔

عازمین کے لئے اچھے انتظامات ہوں گے، سعودی حکومت بھی وہاں بہترین انتظامات کر رہی ہے ، وزیر حج نے کہا کہ عازمین کی سہولت کے لیے طبی مشن، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات سمیت انتظامات کو بہتر بنایا گیا ہے، مجھے آج تک یہ اطلاع نہیں ملی کہ کسی حاجی نے پیسوں کی بھیک مانگی ہے،بھکاریوں کو لے جانے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

 

Scroll to Top