مظفرآباد:اضافی ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کے دفتر سے 6 اپریل 2025 (اتوار) کے لیے مرغی اور دیگر ضروری اشیاء بشمول سبزیوں اور پھلوں کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نئے نرخوں کے مطابق برائلر زندہ مرغی 550 روپے فی کلو جبکہ بریڈر مرغی کا گوشت 540 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔ دیسی مرغی 1050 روپے فی کلو اور گولڈن مرغی 850 روپے میں فروخت کی جائے گی جبکہ انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے ساتھ 40-50 گرام وزن کے انڈوں کی فی درجن قیمت 225 روپے اور 51-65 گرام کے انڈوں کی فی درجن قیمت 245 روپے مقرر کی گئی ہے۔
سبزیوں کی قیمتوں میں رد و بدل کے ساتھ آلو اول 70 روپے، آلو دوئم 50 روپے، چائنہ سے درآمد شدہ لہسن 590 روپے، پیاز80 روپے اور ٹماٹر 90 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔ پھول گوبھی 60 روپے، کریلہ 170 روپے، کدو 90 روپے، لیموں 250 روپے، پالک 35 روپے، مولی 40 روپے، گاجر پنجاب 90 روپے، مٹر 160 روپے اور کھیرے کی قیمت 70 روپے فی کلو رکھی گئی ہے۔
پھلوں کی قیمتوں میں بھی کچھ کمی اور اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سفید سیب 270 روپے، سفید گولہ سیب 160 روپے، کالا سیب 290 روپے جبکہ ایرانی سیب 390 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔ کیلا 270 روپے درجن، کینو 430 روپے میں چار درجن، امرود پنجاب 210 روپے، انار 610 روپے، خربوزہ پیلا 170 روپے، شربوز 160 روپے اور اسٹرابیری 210 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
انتظامیہ نے ہدایت دی ہے کہ تمام دکاندار اور ریڑھی بان سرکاری نرخوں پر عمل کریں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ مزید برآں گاہک کے مطالبے پر رسید فراہم کرنا بھی لازمی ہوگا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کوئی دکاندار زائد قیمت وصول کرے تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔