میرپور ( کشمیر ڈیجیٹل )حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کے انخلاء پر عملدرآمد کرنے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی خاور علی شوکت،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ عمر طارق خان سمیت سیکورٹی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں حکومت پاکستان کی طرف سے افغان مہاجرین کے انخلاء کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں رہائش پذیر افغان باشندگان کو مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس کے ذریعے نہایت پرامن ماحول اور عزت و وقار سے واپس بھیجا جائے گا ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔آزادکشمیر میں انسانی سمگلرز کیخلاف ایکشن کی تیاری،ادارے سرگرم ہیں، ڈی سی بھمبر
کسی بھی افغان باشندے کے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے ضلع بھر کے عوام سے بھی اپیل کی کہ افغان باشندگان کے انخلاء میں انتظامیہ و پولیس سمیت سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ احکامات پر من و عن عملدرآمد کیا جاسکے۔