اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)حکومتی مذاکراتی کمیٹی اوربلدیاتی نمائندگان کے وفد کی ملاقات۔ چیئرمین ضلع کونسل راولاکوٹ سردار جاوید شریف ودیگر نمائندگان کی مذاکراتی کمیٹی کے مابین مذاکرات کامیاب۔
حکومت آزادکشمیر اور بلدیاتی نمائندگان کے مابین فنڈز کی تقسیم کا معاملہ حل ہوگیا ۔بلدیاتی نمائندگان کے مسائل کے حوالے سے جاری ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔
حکومت نے بلدیاتی نمائندگان کے مسائل افہام و تفہیم سے حل کر لئے ہیں ۔حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے وزیر بلدیات و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حکومتی مذاکراتی وفد کی قیادت کی۔
بلدیاتی نمائندگان سے جاری مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہو گئے ۔دونوں فریقین حتمی نتیجے پر پہنچ چکے ہیں۔مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کرتے ہیں۔حکومت آزادکشمیر کے ساتھ جاری مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں۔ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے۔
سردار جاوید شریف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کا اعلان 8 اپریل کو بلدیاتی نمائندگان کے اجلاس کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا۔ حکومت آزاد کشمیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔