آٹھ سے 11 وزراء انوارالحق کو جھنڈی دکھانے ،سردار تنویر الیاس کے ہاتھ پر بیعت کیلئے تیار، غلام اللہ اعوان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )وزیراعظم انوار الحق اور سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی۔ انوارالحق سرکار نے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، یہ عوام کے مسائل حل نہیں کر رہے،
نیا مالی سال کا بجٹ پیش ہونے میں 3 ماہ باقی ہیں!لیکن حکومت آزاد کشمیر نے تعمیراتی بجٹ میں سے 17 ارب روپے ابھی تک استعمال نہیں کئے ، ان خیالات کا اظہار معروف سوشل ایکٹوسٹ غلام اللہ اعوان کشمیر ڈیجیٹلکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عوامی ایکشن کمیٹی ، ایڈھاک ملازمین کا مشترکہ اجلاس، آئندہ چند دنوں میں ریاست گیر احتجاج کا اعلان متوقع
غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ ریاست بھر میں عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ایک یا دو دن میں ریاست بھر میں احتجاج کی کال دینے کا فیصلہ کیا ہے ، ممبران عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر ابھی تک مکمل عمل نہیں کیا اور نہ ہی عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا ہے ۔

ددوسری جانب ایڈہاک ملازمین نے بھی احتجاج کی کال دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس حوالے سے ایڈہاک ملازمین اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان احتجاج کیلئے بات چیت چل رہی ہے ۔ اگر دونوں کے مذاکرات کامیاب ہوگئے اور مشترکہ احتجاج پر متحد ہوگئے تو یہ حکومت کیلئے سنبھالنا نہ ممکن ہوجائیگا اورحکومت کیلئے نیا چیلنج سامنے آجائےگا۔

انوارالحق کی 17 ارب روپے کا بچایا گیاترقیاتی بجٹ سیاسی وفاداریاں خریدنے کیلئے استعمال کرنے کی تیاری

غلام اللہ اعوان نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت کا تعمیراتی بجٹ 17 ارب روپے ابھی باقی ہیں جو ترقیاتی بجٹ میں ابھی تک استعمال نہیں ہوئے اور نئے بجٹ کو بھی دو تین ماہ ہی رہ گئے ہیں۔ انوارالحق سرکارترقیاتی بجٹ کے17 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کے بجائے سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کریں گے اور وزرائے حکومت کی وفاداریاں خریدنے کیلئے بھی کام میں لائے جائیں گے ۔

وزیراعظم انوارالحق اور سردار تنویر الیاس کے درمیان سردجنگ جاری

سوشل ایکٹوسٹ غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم انوارالحق اور سردار تنویر الیاس کے درمیان سردجنگ جاری ہے ۔ حالیہ دنوں میں کئی ایک مناظر دیکھنے کو ملے جس میں وزیراعظم انوارالحق اور سردارتنویرالیاس کے درمیان تلخ بیانات کا سلسلہ جاری رہا ، دوسری جانب وزرائے کرام بھی آہستہ آہستہ انوارالحق سے کنی کترانے لگے ،

گزشتہ دنوں ماہ رمضان میں دیوان علی چغتائی وزیراعظم کے کیمپ میں بھی دیکھے گئے اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے کیمپ میں بھی شامل رہے ۔ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اپنے عزیز میجر سعد بن زبیر کی شہادت کے باعث ابھی معاملات سرد ہیں تاہم میری شنید میں ہے کہ 8 سے 11 ارکان اسمبلی انوارالحق کو چھوڑ کر سردارتنویر الیاس کے ہاتھ پر کسی وقت بھی بیعت کرسکتے ہیں ۔

<iframe width=”560″ height=”315″ src=”https://www.youtube.com/embed/o03xBJZD33k?si=Lx4N8plHA7kVIVLf” title=”YouTube video player” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture; web-share” referrerpolicy=”strict-origin-when-cross-origin” allowfullscreen></iframe>

Scroll to Top