dr mushtaq

روایتی سیاستد انوں نے قوم کو دھوکہ دیا،عوام اب جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،ڈاکٹرمشتاق

چناری: امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرو گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہےکہ جماعت اسلامی ہی حقیقی تبدیلی کی ضامن ہے۔

چناری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمشتاق نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک میں عدل و انصاف، دیانت داری اور اسلامی اصولوں پر مبنی حقیقی تبدیلی کی جدوجہد کر رہی ہے۔

اس وقت پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے ضروری ہے کہ دیانت دار قیادت کو آگے لایا جائے،روایتی سیاستد انوں نے قوم کو صرف دھوکہ دیا،اب وقت آگیا ہے کہ عوام اسلامی نظام اور صالح قیادت کا انتخاب کریں۔

انہوں نےکہا کہ جہلم ویلی میں عوام کی جوق در جوق جماعت اسلامی میں شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لوگ کرپٹ نظام سے بیزار ہو کر ایک باصلاحیت اور دیانت دار قیادت کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔

ہم جماعت اسلامی میں شامل ہونے والوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ان کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ڈاکٹر مشتاق احمد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے انتخابات میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ کرپشن سے پاک اور عدل و انصاف پر مبنی ایک مضبوط پاکستان اور آزاد کشمیر کی بنیاد رکھی جائے۔

جماعت اسلامی کی سیاست کا محور عوامی خدمت اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کے زیراہتمام پرچم کشائی،پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنائیں گے،ڈاکٹر مشتاق

Scroll to Top