باغ پولیس کاایکشن،بغیر کاغذات چلنے والے متعددموٹرسائیکل ضبط کرلئے

باغ: باغ پولیس کا ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ ، بغیر کاغذات کے متعدد موٹر سائیکل ضبط کر لئے۔جدید ڈیوائسز کی مدد سے گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق باغ پولیس نےضلع بھر میں ناکے لگا کر بغیرکاغذات چلنے والے متعددموٹرسائیکل ضبط کرلئے،ترجمان پولیس باغ کے مطابق دوران ہولڈاپ جدید ڈیوائسز کی مدد سے گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ کی گئی۔

ترجمان پولیس نےکہا ہے کہ عوام ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اورپولیس ناکے پر رُک کر اپنی شناخت کروائیں ۔ اپنا شناختی کارڈ اور اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کا کوئی ملکیتی ثبوت پاس رکھیں ۔

یاد رہے کہ آزادکشمیرمیں بڑ ی تعدادمیں بغیرکاغذات کے موٹرسائیکل چلائے جاتے ہیں جبکہ ہیلمٹ کااستعمال بھی بہت کم کیا جاتا ، پولیس ایک دوکارروائیوں کے بعدخاموشی اختیارکرلیتی ہے۔

آزادکشمیرمیں بڑی تعداد میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی چلائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم میں ٹیوٹا ہائی ایس اور موٹرسائیکل کی ٹکر، سیاح جاں بحق

Scroll to Top