نیویارک: آزاد کشمیر کے علاقے چڑہوئی سے تعلق رکھنے والے صغیر خان نےامریکہ میں بڑا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
امریکہ میں بہترین کمیونٹی خدمات سرانجام دینے کے اعتراف میں امریکہ کا سب سے بڑا خدمت ایوارڈ عطا کیا گیا۔صغیر خان پہلے پاکستانی و کشمیری بن گئے ہیں جن کو یہ ایوارڈ ملا ہے ۔
صغیر خان کو ایوارڈ ملنے پر چڑہوئی میں جشن کا سماں ہے جبکہ امریکہ میں مقیم کمیونٹی نے صغیر خان کو مبارکباددی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے چڑہوئی چہاولہ کے سپوت صغیر خان جوامریکہ میں مقیم ہیں اور وہاں کشمیری امریکن الائنس کے صدر ہیں۔ان کو امریکہ میں بہترین کمیونٹی خدمات سرانجام دینے پر اعتراف خدمات میں امریکہ کا سب سے بڑا خدمت ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔
صغیر خان واحد پاکستانی و کشمیری شہری ہیں جن کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ان کو نیویارک میں منعقدہ ایک بڑی تقریب میں دیا گیا جس میں مختلف ممالک سے سیکڑوں افراد شامل تھے ۔
کمیونٹی سروسز ایوارڈ سینٹر Jessica Ramosنے ان کو عطا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھمبر کے سپوت فاخر جبران نے کامن ویلتھ پیس ایوارڈ حاصل کرلیا
واضح رہے کہ صغیر خان کئی دہائیوں سے امریکہ مقیم ہیں جہاں انہوں نے کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئےگراں قدر کام کیا ہے جس کے اعتراف میں ان کو ایوارڈملا۔
امریکہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے جہاںخوشی کا اظہار کیا ہے وہاں ہی ان کے آبائی علاقے چڑہوئی میں بھی خوشی کا سماں ہے اور لوگوں نے ان کومبارکباددی ہے۔