غلام مجتبیٰ کے پاکستان مخالف بیانات قابل مذمت، خطے میں انتشار کی اجازت نہیں دیں گے ، وزیرحکومت عبدالماجد خان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے پاکستان مخالف بیانات پر سخت ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں غلام مجتبیٰ نے ریاست مخالف بیان جاری کیا جس کی حکومت آزادکشمیر کی ترجمان پی آئی ڈی نے اس کے بیان کی مذمت بھی کی ۔

میں سمجھتاہوں کہ ایسے بیانات ریاست کو انتشار کی طرف لے جانےکے مترادف ہے۔ ایک ذمہ دار شہریوں کی حیثیت سے اپنے اداروں کا احترام کرنا واجب ہے ۔،شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا قوم کا فرض عین ہے ۔جو لوگ اس مادر وطن کی حفاظت کرنے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں  ہمیں ان کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔

موجودہ سکیورٹی صورتحال میں دشمن کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے آگسیجن فراہم کرنے کے مترادف ہے ۔یہ ناقابل تردید قسم کا سٹیٹمنٹ ہے اور ایسےبے ہودہ الزامات اور زبان درازی سے بھرپور جملے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔

اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے بہت کم ہے ۔ ایسے بیانات کشمیر کی آزادی کیلئے تباہ کن اور ریاست کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ ایسے بیانات کو کسی صورت پروان نہیں چڑھنے دینگے اور ریاست کا امن وامان برقرار رکھیں گے ۔

برطانوی شہزادی 2019 کا تیار کردہ پاکستانی سوٹ پہن کرمسلمانوں کیساتھ عید منانے پہنچ گئیں

Scroll to Top