وزیرحکومت آزادکشمیر کی جانب سے صدر زرداری کی صحت یابی کیلئے بکرے کا صدقہ

چکسوار ی (کشمیر ڈیجیٹل)وزیر امور منگلا ڈیم و منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے پیپلز سیکرٹریٹ چکسواری میں بکرے کا صدقہ دیااور دعا کروائی ۔

اس موقع پر وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری ملک و قوم کا عظیم اثاثہ ہیں انہوں نے پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اللہ تعالیٰ اپنے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔
قومی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر نفرت آمیز پوسٹیں، بغاوت اورتوہین کے مقدمات درج ، 2 افراد گرفتار

Scroll to Top