وادی لیپہ، کشمیر ڈیجیٹل کی خبر پرلیپہ گارڈز نے ایکشن لیتے ہوءے ریسکیو 1122 کو لیپہ سے مظفرآباد شفٹ کرنے سے روک دیا ۔
ریسکیو 1122 کی گاڑیاں جو مظفرآباد طلب کر لی گئی تھیں انہیں موجی چیک پوسٹ سے واپس لیپہ روانہ کر دیا گیا جو اسسٹنٹ کمشنر لیپہ کے دفتر میں واپس پہنچا دی گئی ہیں۔
عوام مطالبہ پر لیپہ گارڈز نے ایکشن لیاجس پر عوامی حلقوں نے لیپہ گارڈ ز کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ وادی لیپہ انٹلیاں کے مقام پر آتشزدگی کے باعث گھر جل کا خاکستر ہو گیا تھا۔
ریسکیو 1122 کی گاڑیاں بروقت نے پہنچنے پر جائے حادثہ پر مشتعل افرادنے ریسکیو 1122 کی گاڑی پر پتھراؤ کیا تھا اورگاڑی کو توڑ دیا تھا۔
گاڑی کو پتھرائو سے لاکھوں کا نقصان ہوا تھا، صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوے 1122 نے وادی لیپہ میں اپنا سنٹر ختم کرتے ہوئے مظفرآباد منتقل کر نے کا فیصلہ کیا تھاجس پر عوام علاقہ وادی لیپہ نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ میں ریسکیو 1122کی سروس ختم کردی گئی