عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے اثرات پاکستانی صرافہ بازاروں میں بھی نمایاں ہونے لگے جہاں فی تولہ سونا ساڑھے 5 لاکھ روپے کی بلند سطح عبور کرنے کے بعد کم ہو کر تقریباً 14 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق دو روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 300 ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت 3 ہزار 537 ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی 6 ڈالر سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:معروف امریکی کمپنی کے 5 ہزار ملازمین ایک ہی دن میں کروڑ پتی بن گئے
دوسری جانب پاکستان میں جمعرات کے روز فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار 236 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 172 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 38 ہزار 851 روپے پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سونے کی موجودہ قیمت ستمبر 2025 کے بعد کم ترین سطح پر واپس آئی ہے۔
ریکارڈ کے مطابق 27 ستمبر 2025 کے بعد پہلی مرتبہ فی تولہ سونا اس سطح پر پہنچا ہے۔
عالمی مالیاتی ڈیٹا پلیٹ فارم ٹریڈنگ اکنامکس کے مطابق 19 نومبر 2026 کو عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ہزار 700 ڈالر فی اونس کے قریب ٹریڈ کر رہا تھا۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران عالمی سطح پر سونے کی قدر میں تقریباً 9.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سونا سستا ہوا یا مہنگا؟ تازہ ترین قیمتیں جانیے
واضح رہے کہ پاکستان میں رواں سال 29 جنوری کو فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
ریکارڈ قیمت کے مقابلے میں اب تک فی تولہ سونا ایک لاکھ 77 ہزار 626 روپے، یعنی تقریباً 31 فیصد سستا ہو چکا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی جنوری 2026 کی ریکارڈ بلند ترین سطح 5 ہزار 379 ڈالر فی اونس کے مقابلے میں سونے کی قیمت میں 30 فیصد سے زائد کمی ہو چکی ہے۔




