وادی لیپہ: مشتعل افراد کی طرف سے گاڑی کو نقصان پہنچانے پروادی لیپہ میں ریسکیو 1122 کی سروس ختم کر دی گئی اور سنٹر مظفر آباد منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وادی لیپہ انٹلیاں کے مقام پر آتشزدگی کے باعث گھر جل کا خاکستر ہو گیا تھا۔
ریسکیو 1122 کی گاڑیاں بروقت نے پہنچنے پر جائے حادثہ پر مشتعل افراد ریسکیو 1122 کی گاڑی پر پتھراؤ کیا تھا اورگاڑی کو توڑ دیا تھا۔
گاڑی کو پتھرائو سے لاکھوں کا نقصان ہوا تھا، صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوے 1122 نے وادی لیپہ میں اپنا سنٹر ختم کرتے ہوئے مظفرآباد منتقل کر دیا جس پر عوام علاقہ وادی لیپہ نے تشویش کا اظہار کیاہے۔
یاد رہے کہ ریسکیو 1122 پاکستان اور آزادکشمیر میں بروقت رسپانس کے حوالے سے مشہور ہے اور مریضوں کو ہسپتال لےجانا ہو یا آتشزدگی، دریا سے کسی کو نکالاہوتو ریسکیو 1122 کے اہلکار حاضر ہوتے ہیں۔