پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا،لبریشن فرنٹ کاسوشل میڈیا پیجز سے لاتعلقی کااعلان

مظفر آباد:ایل او سی جھڑپ میں پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا میں ملوث لبریشن فرنٹ میڈیا سیل کا پیج بھی فیک نکلا۔لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار کی طرف سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ لبریشن فرنٹ میڈیا سیل سے منسوب فیک فیس بک آئی ڈی (پیج) سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

محمد رفیق ڈار نے کہا کہ لبریشن فرنٹ اس مذموم پروپیگنڈے اور ایل او سی پر ہونے والی دوطرفہ فائرنگ کی بھر پور مذمت کرتا ہے۔

بیان کے مطابق یہ ملٹری ٹرک باضابطہ بھارتی آرمی کی گاڑی ہے جو صاف اور واضح نظر آتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ مذموم پروپیگنڈا جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کو بدنام کرنے کی ایک ناکام سازش ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر انڈین آرمی کا ٹرک لگا کر پاک فوج کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا کیا گیا تھا۔

Scroll to Top