راولاکوٹ :آزاد کشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقام بنجوسہ جھیل پر عید کی چھٹیوں میں ملک بھرسے سیاحوں کی آمد،فیملیزوبچوںکشتی رانی کو بھرپور انجوائے کیا۔
تفصیلات کے مطابق قدرتی حسن سے مالا مال چاروں اطراف سے گنے جنگلات میں گھری خوبصورت بنجوسہ جھیل اس بار بھی ملک بھر سے سیاحوں کواپنی طرف کھینچ لائی۔
فیملیزنے جہاں کشتی رانی کو انجوائےکیا تو بچوں سے جھولہوںپر وقت گزاراورخوب محظوظ ہوئے،عیدکےپرمسرت موقع پر لوگوںکی تفریح کیلئے ڈھول ،موسیقی کا بھی بندوبست تھا۔
کشمیر ڈیجیٹل سےگفتگو کرتے ہوئے سیاحوں اور مقامی افرادنے بنجوسہ جھیل میں آکر خوب انجوائے کرنے کیساتھ مزید سہولیات فراہمی کابھی مطالبہ کیا۔
حکومت کے ساتھ مل کر سیاحوں کو بھی جھیل کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے تاکہ قدرت کے اس شاہکار کا حسن ماند نہ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں:سیاحت کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع، حکومت سے سہولیات بڑھانے کا مطالبہ
یاد رہے کہ آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں راولا کوٹ سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بنجوسہ جھیل کو پاکستان کے بہترین سیاحتی مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔
راولا کوٹ سے آدھے گھنٹے کے فاصلے پر گھنے جنگلات میں واقع بنجوسہ جھیل کی خوبصورتی دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہے، سر سبز وادی میں گھری جھیل سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنی رہتی ہے۔
جھیل کے ارد گرد گھنے جنگل اور پہاڑوں نے اسے اور بھی دلکش بنا دیا ہے، جھیل کے اطراف پھیلا ہوا سبزہ ہی سبزہ، تازا ہوا اور نیلا پانی سیاحوں کی تسکین کا باعث بنتا ہے، بنجوسہ جھیل آنے والے کشتی رانی سے بھی خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔