ضلع نیلم میں عید کے موقع پر سیکیورٹی اور انتظامات تسلی بخش رہے، سینئر نائب صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر

نیلم : تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سردار ظفر نے عید کے موقع پر کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نیلم کی انتظامیہ ہائی الرٹ رہی اور تمام امور احسن طریقے سے انجام دیے گئے۔

ڈاکٹر سردار ظفرکا کہنا تھا کہ ٹریفک مینجمنٹ، بازاروں میں انتظامات اور سیکیورٹی کے معاملات تسلی بخش رہے اور کہیں سے بھی کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سخت چیکنگ کا نظام نافذ رہا، جس کی بدولت عوام میں اطمینان پایا گیا۔ ڈاکٹر سردار ظفر نے مزید کہا کہ بعض مسائل اپنی جگہ موجود ہیں جنہیں حل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ خاص طور پر آٹے اور مہنگائی جیسے عوامی مسائل کو گراس روٹ لیول پر جا کر حل کرنے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک کو تشدد کی طرف دھکیلنے کی کوششیں خطرناک ثابت ہوں گی، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی

انہوں نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام نے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Scroll to Top