مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )مظفرآباد شہر نیلم سپورٹس سٹیڈیم میں شہریوں کی تفریح کے لئے تین روزہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مظفرآباد ڈویژن بھر سے فیملیز نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
بچوں کی کثیر تعداد نے فیسٹیول کو مزید خوبصورت بنایا، فیسٹیول میں آزاد کشمیر بھر کے لوگوں اور سیاحوں کی بھر پور شرکت کی۔
سپورٹس سٹیڈیم کی انتظامیہ نے گرائونڈ کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا ، فیملیز کیلئے بہترین انداز سے سٹیڈیم کو لائٹوں سے سجایا گیا تھا ۔فیسٹیول میں کھانے پینے اور دیگر اشیاء موجود تھیں ۔
مظفر آباد شہر اور دوردراز سے لوگ چاند رات کو سٹیڈیم میں آئے اور فیسٹیول کو بھرپور طریقے سے انجوائے کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔وادی لیپہ، منڈاکلی بیلہ میں سنو فیسٹیول، پاک فوج نے عوام کے دل جیت لئے
یہ فیسٹیول آزاد کشمیر کے شہریوں کے لئے تین روز کے لئے منعقد کیا گیا اور چاند رات کو اختتام پذیر ہوا،فیسٹیول میں آنے والے افراد بچوں،خواتین اور فیملیز نے بھر پورطریقے سے انجوائے کیا۔
فیسٹیول میں آئی خواتین نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیملیز اور بچے انجوائے کرتے ہیں،بہت خوبصورت سٹالز لگائے گئےتھے ،ماحول بہت اچھا تھا ،حکومت کو چاہیے کہ اس طرح کے مزید فیسٹیولز کا اہتمام کرے۔
خواتین کا کہنا تھا کہ مظفر آباد کے علاوہ دیگر سٹیڈیمز میں بھی اس طرح کے فیسٹیولزمنعقد کرے تاکہ عوام اور فیملیز کو انجوائے کرنے کے مواقع میسر آسکیں ۔