سماہنی( کشمیر ڈیجیٹل)ترجمان تحصیل انتظامیہ سماہنی کے مطابق کمشنرمیرپور ڈویژن چوہدری مختارحسین،ڈپٹی کمشنرمرزا ارشد محمود جرال کے حکم پر رمضان میں پولیس و مجسٹریٹس بازاروں میں ڈیوٹی سرانجام د یتے رہے ہیں ،پرائس کنڑول ایکٹ پر عمل درآمد یقینی بنایا گیاہے۔
رمضان المبارک کے تینوں عشروں میں ایس ڈی ایم میاں حسام ساجد،تحصیلدار محمدعثمان ہمراہ پولیس ٹریفک پولیس بازاروں میں موجود رہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔مظفرآباد انتظامیہ کا ایکشن،گرانفروشی پر9 دکانداروں کو گرفتار کرلیا
متعدد دکانیں سیل ہوئیں،مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو جرمانے ہوئے۔بیف مٹن چکن کریانہ پھل،سبزی سمیت دیگر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھا گیا سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
رمضان المبارک میں شکایت سیل فعال رہا عوامی شکایات پر فوری ایکشن کیاگیا۔
بازاروں میں خریداروں سے استفسار کرکے بھی جرمانے ہوئے 29ویں روزے کو بھی بھاری جرمانے کئے گئے ۔




