غزہ میں عید پر بھی اسرائیلی حملے،ڈروخوف میں مبتلابچے خوشی کوترس گئے

غزہ:اکتوبر 2023 میں اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد تباہ حال غزہ میں آج اتوار کو  دوسری عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

عید کے موقع پر بھی قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے خان یونس میں فضائی اور زمینی حملے کئے گئے۔

فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں ہم اپنے بچوں کو کچھ نہیں دلا سکتے، کام پہلے ہی کم ہے اور کراسنگ کی بندش نے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ ،حملے دوبارہ شروع، سحری کرتے فلسطینیوں پر بمباری ،100شہید ،150زخمی

شہریوں نے کہا کہ غزہ میں زندگی اذیت ناک ہے، کچھ کھاتے ہیں، کچھ لوگ بھوکے رہتے ہیں، صرف اللہ ہی جانتا ہے کہ لوگوں کا کیا حال ہے۔

دنیا سے سوال ہے کہ کیا ہم انسان نہیں ہیں؟ کیا ہمارے بچوں کو دنیا کے تمام بچوں کی طرح خوش رہنے کا حق نہیں ہے؟

واضح رہے کہ غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، غزہ کا زیادہ تر حصہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، لاکھوں فلسطینی خیموں یا بمباری سے تباہ شدہ عمارتوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

 

Scroll to Top