ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ میں افسوسناک واقعہ، انکوائری کمیٹی تشکیل

 باغ(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کے سخت نوٹس پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال باغ میں مبینہ طبی غفلت کے واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی۔

وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے تشکیل کردہ انکوائری کمیٹی کو ایک روز کے اندر تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخار گیلانی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ میں مبینہ طبی غفلت کے واقعے کا نوٹس

یاد رہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ میں آپریشن کے تقریباً ایک سال بعد ایک خاتون کے پیٹ سے مبینہ طور پر 200 گرام پٹیاں برآمد ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔

وزیراعظم آزادکشمیر نےواقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو واقعے کی شفاف تحقیقات، ذمہ داران کا تعین اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں قائم انکوائری کمیٹی میں سینئر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شاہدہ پروین اور سینئر سرجیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر اکرم شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت عوامی خدمت، روزگار، ترقی کے ایجنڈے پرعمل پیرا، وزیراعظم گیلانی

ایک سال قبل مریضہ کا آپریشن ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ میں ہوا۔ اس کے بعد مریضہ مسلسل تکلیف میں مبتلا رہی

راولپنڈی میں مریضہ کے  دوبارہ آپریشن کے دوران پیٹ سے روئی کی پٹی نکلنے پر یہ معاملہ سامنے آیا۔