اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ آزاد خطہ میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز اور ریاستی عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
حکومت کی ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، معیارِ زندگی میں بہتری، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور ریاست کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
عوامی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت، بہتر طرزِ حکمرانی اور ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی: ڈوبہ سیداں کے نوجوان ثقلین کاظمی لیکچرار ریاضی تعینات
تمام علاقوں میں تعمیر و ترقی کے ثمرات پہنچانے، عوامی مسائل حل اور ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی تاکہ عام آدمی کی زندگی میں حقیقی بہتری لائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، صاف پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری پہلی ترجیح ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور انتظامی معاملات میں شفافیت و میرٹ کو فروغ دینے پر بھی خصوصی توجہ مرکوز ہے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نواز شریف کے ویژن اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی رہنمائی و تعاون سے ایسے اقدامات کرے گی جن کے ثمرات ریاست کے ہر علاقے اور ہر طبقے تک پہنچ سکیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے سابق فعال رکن سلیمان خالد عرف ٹیپو کا تنظیم سے علیحدگی کا اعلان
انہوں نے کہا کہ حکومت کا مشن محض ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرنا نہیں بلکہ ان کی بروقت تکمیل، معیار کو برقرار رکھنا اور عوام کو ان سے حقیقی فائدہ پہنچانا ہے۔
اس سلسلے میں ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی، ادارہ جاتی اصلاحات اور عوامی مسائل کے فوری حل کو اہمیت دی جائے گی۔




