عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ برقرار

 سونے کی قیمتیں مستحکم، چاندی مزید سستی ہوگئی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں، تاہم چاندی کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

 تازہ کاروباری اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ہزار 153 ڈالر فی اونس پر برقرار رہاجبکہ پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سونا سستا، عالمی مارکیٹ میں مہنگا

مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے پر مستحکم رہی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 212 روپے کی کمی کے بعد 6 ہزار 148 روپے ہوگئی۔ چاندی کے نرخوں میں کمی کے باعث خریداروں کو گزشتہ نرخوں کے مقابلے میں کچھ ریلیف ملا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے پر آگیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے مقرر ہوئی تھی۔

اسی طرح گزشتہ روز فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 172 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد قیمت 6 ہزار 360 روپے ہوگئی تھی۔

تازہ صورتحال کے مطابق سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز کی کمی کے بعد استحکام دیکھا جا رہا ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں مزید کمی سامنے آئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟

صرافہ مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کے نرخوں میں تبدیلی پر خریداروں اور سرمایہ کاروں کی نظر ہے۔