میرپور: وزیر اعظم آزاد کشمیرچوہدری انوالحق کی زیر صدارت بذریعہ ویڈیو لنک رمضان کے آخری ایام اور عیدالفطر کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعظم انوارالحق نے عید کے دوران سکیورٹی انتظامات اور دیگر اہم امور پر تفصیل سے گفتگو کی۔
وزیراعظم نے شرکا ء اجلاس کو ہدایات دیں کہ عید کے دوران سکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پولیس اور انتظامیہ کی سطح پر خصوصی اقدامات کئے جائیں۔
تمام اہم مقامات پر ناکہ بندی، چوری اور ڈکیتی سے بچاؤ کے لئے اضافی نفری تعینات کی جائے۔پٹرول پمپس 24 گھنٹے خدمات فراہم کریں گے، جبکہ محکمہ صحت کے عاملان صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم انوارالحق سے چیئرمین ضلع کونسل طیب منظور کیانی کی ملاقات ، بلدیاتی مسائل حل کی یقین دھانی
انہوں نے کہا کہ عید کے اجتماعات کے دوران مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت نگرانی کی جائے اور اضافی کرایوں کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی۔
پولیس اور مقامی انتظامیہ عیدی کی شکایات پر فوری قانونی کارروائی کریں گے۔
وزیر اعظم آزادکشمیر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اس اہم موقع پر عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور تمام انتظامات کو مکمل طور پر ہم آہنگ رکھیں۔




