وزیراعظم کا بھمبر سے تاؤبٹ تک بلا تخصیص تعمیر ترقی کا اعلان

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ مظفرآباد شہر کو دارلحکومت کے شایان شان بنایا جائیگا۔ تمام حلقوں میں بلا تخصیص تعمیر و ترقی ہو گی۔

وزیراعظم افتخار گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ بھمبر سے تاؤبٹ تک ترقیاتی کام زمین پر نظر آئیں گے، حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہجیرہ ایل او سی کے قریبی گاؤں مہنڈلہ میں دھماکہ، چارنوجوان جاں بحق

انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کو ترجیحی اور تیز رفتار بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔

ان خیالات کا اِظہار انہوں نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کے ایک بڑے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے عادل قریشی کو پولیٹیکل اسسٹنٹ ہمراہ وزیراعظم برائے سپورٹس کلچر اینڈ یوتھ افئیرز تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی دیا۔

اس موقع پر موجود مسلم لیگ ن کے کارکنان نے وزیراعظم آزادکشمیر اور مسلم لیگ ن کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔وزیر اعظم کا عادل قریشی کی تعیناتی پر شکریہ ادا کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دھیرکوٹ: وین حادثے کا شکار، خاتون جاں بحق، 16 بچے،ڈرائیور زخمی

وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ آزادکشمیر کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی کے مواقع،عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کررہے ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ کیا جائے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی عمل کو مؤثر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔