دھیرکوٹ: وین حادثے کا شکار، خاتون جاں بحق، 16 بچے،ڈرائیور زخمی

دھیرکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)دھیرکوٹ کے علاقے جہالہ کے مقام پر سکول وین المناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

خوفناک حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ 16 سکول کے  بچے اور وین کا ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی بچوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھیرکوٹ کے علاقے جہالہ میں سکول کے بچوں کو لے جانے والی ہائی ایس وین، جس کا رجسٹریشن نمبر 393 CAG بتایا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی:آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کی بڑی بیٹھک،پونچھ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں وین میں سوار خاتون رشینہ بیگم زوجہ تنویر، ساکن جہالہ، موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ 16 بچے اور ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوانوں، مقامی رضاکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

زخمی بچوں اور ڈرائیور کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر ارجہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال باغ منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرِاعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد: مظفرآباد میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام تیز

دوسری جانب ممبر قانون ساز اسمبلی سردار ساجد اقبال عباسی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) باغ کو ہدایت جاری کردیں۔

ممبر قانون ساز اسمبلی سردار ساجد اقبال عباسی کی  تمام زخمی بچوں کو ہنگامی بنیادوں پر بہترین اور ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔

ادھر ایس ایچ او خاقان قاضی کے مطابق حادثے کی حتمی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔