اقتدار جاتے ہی شفیع جان بھی غائب، ڈرامائی روپوشی پرسوالات اٹھ گئے

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل)خیبر پختونخوا کی سیاست میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد پیدا صورتحال میں پی ٹی آئی رہنما اور حکومتی ترجمان شفیع جان بھی اچانک منظرنامے سے غائب ہو گئے ۔

برسوں صوبائی اقتدار کے مزے لوٹنے والے رہنما شفیع جان کے سر سے جیسے ہی اقتدار کا ہما اڑا، انہوں نے قانون کے سامنا کرنے کے بجائے روپوشی اختیار کرنے میں ہی عافیت سمجھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اقتدار کا سایہ ہٹتے ہی علی امین گنڈا پور منظرِ عام سے غائب، قانونی گرفت سے بچنے کی کوششیں تیز

پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کی طرح شفیع جان کو بھی معلوم ہے کہ ان کے خلاف آئینی اور قانونی کارروائی کا وقت قریب آ پہنچا ہے اور ان سے ماضی کے فیصلوں کا حساب لیا جائے گا۔

اس کارروائی کو روکنے اور عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے شفیع جان نے بھی خود ساختہ اغواء کا سہار لے لیا۔

روپوش ہونے سے قبل علاقے میں مبینہ فائرنگ اور گاڑی کو سڑک کنارے لاوارث چھوڑنے کے واقعات دکھائے گئے تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ وہ کسی گہری سازش یا حملے کا شکار ہوئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ: اسلام آباد کا ماحول مکمل پرسکون اور نارمل

سوشل میڈیا پر ان کے حامیوں کی جانب سےنامعلوم افراد کے ذریعے اغوا کئے جانے کی خبریں گھڑی جا رہی ہیں جبکہ اصلیت یہ ہے کہ شفیع جان خود ہی قانونی اداروں سے چھپتے پھر رہے ہیں۔

سیاسی ماہرین کے مطابق پی ٹی آئی کے تمام ہتھکنڈے صرف اور صرف قانونی چارہ جوئی سے فرار حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں۔