خیبرپختونخوا میں ابتر صورتحال،وفاقی حکومت کا ایمرجنسی اور گورنر راج  لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ 

وفاقی کابینہ کو خیبر پختونخوا  میں امن و امان کی صورتحال اور دھشتگردی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور دھشتگردی کیخلاف جنگ سے صوبائی حکومت کی دانستہ لاتعلقی کے پیش نظر حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیرحکومت کا فیصلہ: عادل قریشی وزیراعظم کے پولیٹیکل اسسٹنٹ مقرر

وفاقی کابینہ نے وزیرِ اعظم کو تجویز دی کہ وہ صدر مملکت کو مشورہ دیں کہ حالات کی سنگینی کے پیش نظر صدر مملکت آئینی اختیار استعمال کریں ۔

صدر مملکت اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی کا نفاذ کریں۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کی تجویز وزیرِ اعظم ہاؤس نےایوان صدر بھجوا دی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ کی عوام کا فیصلہ: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 4 ماہ سے جاری احتجاجی کالیں بے اثر

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گرد عام شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

پولیس، افواج پاکستان کے جوانوں، بچوں کو دہشتگرد نشانہ بنارہے ہیں، یہ انتہائی تکلیف دہ واقعات ہیں، افواج پاکستان ان دہشتگردوں کو چُن چُن کر مار رہی ہے ۔