آزاد کشمیر: فورتھ شیڈول کی نئی فہرست جاری، کوکب راٹھور کا نام خارج، 21 نئے افراد شامل

مظفرآباد : آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ کی جانب سے فورتھ شیڈول کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کردہ اطلاعات کے مطابق اس نئی فہرست میں راجہ کوکب شہزاد راٹھور کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید 21 نئے افراد کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔   

 نوٹیفیکیشنز کے مطابق نئی فہرست میں شامل ہونے والے افراد کا تعلق مختلف اضلاع سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگی رہنما سردار اعجاز خان سدوزئی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل

اس فہرست میں ضلع پونچھ سے 9 افراد، مظفرآباد سے 6 افراد، نیلم سے 2 افراد، جبکہ سدھنوتی، کوٹلی، باغ اور حویلی سے متعلقہ افراد کے نام بھی شامل ہیں۔ ان تمام افراد کا تعلق کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل آئی ٹی پارک کا افتتاح کر دیا