میرپور پولیس کا بڑا اقدام! نوسربازوں کے چنگل سے برٹش نژاد شہری کی گاڑی برآمد

میرپور : ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ تھوتھال آصف عظیم نے پولیس نفری کے ساتھ مؤثر کارروائی کرتے ہوئے برٹش نژاد شہری خالد کی نوسربازی کے ذریعے ہتھیائی گئی گاڑی برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو ملزمان نے گاڑی رینٹ پر حاصل کی تھی اور بعد میں اسے آگے لاکھوں روپے میں فروخت کر دیا تھا۔ اس دھوکہ دہی کے بعد متاثرہ شہری نے ایس ایس پی میرپور کو فوری درخواست دی تھی، جس پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے محض ایک ہفتے کی مختصر مدت کے اندر گاڑی کو کامیابی سے ٹریس کر لیا۔

ایس ایس پی میرپور نے گاڑی مالک کے حوالے کر دی:

ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے برآمد کی گئی گاڑی کو اس کے اصلی مالک خالد کے حوالے کر دیا۔ گاڑی ملنے پر متاثرہ برٹش نژاد شہری نے پولیس کی فوری اور بہترین کارروائی پر ایس ایس پی میرپور کا شکریہ ادا کیا اور پولیس ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں طاقتور مغربی لہر کے تحت بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت انتباہ:

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کا کہنا تھا کہ ضلع میرپور میں منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور نوسرباز مافیا کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح طور پر انتباہ جاری کیا کہ جو شخص بھی قانون شکنی میں ملوث ہوگا یا قانون کی خلاف ورزی کرے گا، اس کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔