امتحانی ڈیوٹی،میرپوربورڈ کا اساتذہ کیلئے ہدایات جاری

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں وکشمیر انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورکے نوٹیفکیشن کے مطابق شعبہ کالجز و ہائیر سیکنڈری سکولز کے جملہ مرد و خواتین اساتذہ کرام امتحان انٹر میڈیٹ سیکنڈ اینول 2026 وماہ نومبر کے آخری ہفتہ میں منعقد ہو رہا ہے۔

امتحانی ڈیوٹیز دینے کے خواہشمند مرد و خواتین اساتذہ کرام  آن لائن فیڈنگ کیلئے بورڈ کی ویب سائیٹ پر ان لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔

شرائط حسب ذیل ہیں:۔ 

اگر آپ پہلے سے رجسٹر ڈ ہیں تو اپلائی فارم پر جا کر اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے  لاگ ان کریں، چوائسز میں جا کر کوئی سے ایسے تین امتحانی مراکز فیڈ کریں جہاں آپ کے عزیز واقارب اور اپنے سٹوڈنٹس نہ ہوں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول ایک بار پھرمہنگا، ڈیزل سستا، نوٹیفکیشن جاری

اگر آپ پہلے سے رجسٹر ڈ نہیں ہیں تو پہلے رجسٹریشن فارم پر جا کر اپنے کوائف فیڈ کریں۔ پھر درخواست فارم پر کریں۔ بصورت تبادلہ اپنے نئے ادارہ کے ایڈریس، فون نمبر کی تبدیلی بھی درج کریں۔

اپنا واٹس ایپ نمبر اور ادارے کا آفیشل نمبر بھی لکھیں۔ آن لائن آپلائی کرنے کے بعد درخواست فارم ڈائون لوڈ پرنٹ یعنی ہارڈ کا پی اپنی مجاز اتھارٹی سے تصدیق شدہ فوری طور پر20اکتوبر تک ارسال کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر میرپور پہنچ گئے،صحت سہولیات پر زور

کنٹرولر امتحانات کا لجر تعلیمی بورڈ میر پور آزاد کشمیر۔تاخیر سے اور غیر مصدقہ موصول ہونے والی درخواستیں قابل خور نہ ہوں گی۔ معاوضہ ادائیگی کیلئے اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر لازمی درج کریں۔